اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔جڑواں شہروں میں طوفانی ہواو¿ں سے مختلف مقامات پر درخت گرگئے جس کے باعث سڑکیں بلاک ہوگئیں۔موسلادھار بارش کے بعد چک شہزاد، چھٹہ بختاور، افشاں کالونی اور ڈھوک چودھریاں سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔اس کے علاوہ میانوالی اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ آزادکشمیرکے علاقے نکیال میں بھی بادل خوب برسے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، سرگودھا ڈویڑن،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی اور گوجرانولہ ڈویڑن، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی ا?ئی خان میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں بادل برس سکتے ہیں۔
