تازہ تر ین

‘پیپلز پارٹی نے مشاورت کے بغیر اعتزاز احسن کا نام پیش کیا’

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے صدارتی انتخاب کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بغیر ہی اعتزاز احسن کا نام پیش کیا۔ ‘یہ طریقہ کار بلکل غلط ہے اور اسی وجہ سے اختلاف پیدا ہوا ہے کیونکہ یہ ایک مشترکہ امیدوار نہیں، بلکہ پیپلز پارٹی کا امیدوار کہلائے گا جس کے لیے وہ صرف دیگر جماعتوں کے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے’۔ ‘ہمیں اعتزاز احسن کے نام سے کوئی مسئلہ نہیں، لہذا اگر پیپلز پارٹی اے پی سی میں سب کے ساتھ مل کر یہ نام تجویز کرتی تو یقیناََ ہم سب اسے تسلیم کرنے کو تیار تھے’۔سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے دوران بھی پیپلز پارٹی کا یہی رویہ تھا اور شیری رحمٰن کے اعلان کرنے کے باوجود بھی انہوں نے ہمارے امیدوار کو نہیں ووٹ دیا اور نہ ہی وہ حکمران جماعت کے ساتھ کھڑے ہوئے۔اس سوال پر کیا اس صورتحال میں آپ اپنا کوئی امیدوار لانے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں؟ تو انہوں نے واضح کیا کہ ان کی آج بھی خواہش ہے کہ اپوزیشن کا صدارتی امیدوار مشترکہ ہو جس پر تمام ہی جماعتیں متفق ہوجائیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ جن حالات میں عام انتخابات ہوئے اس میں اپوزیشن کا ایک ساتھ مل کر چلنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ابھی تک امیدوار کے نام پر اتفاقِ رائے قائم نہیں ہوسکا۔اے پی سی کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کے ساتھ میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔ صدرِ مملکت ممنون حسین کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے جبکہ ملک کے نئے صدر کے لیے 4 ستمبر کو انتخاب ہوگا۔حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامز کیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain