تازہ تر ین

کپور خاندان کا راج کپور سٹوڈیو فروخت کرنے کا فیصلہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ کپور خاندان نے مشہور راج کپور سٹوڈیو کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ممبئی میں واقع کپور خاندان کے تاریخی سٹوڈیو کی فروخت کے حوالے سے راج کپور کے بیٹے رشی کپور کا کہنا ہے کہ اس مٹی کے ڈھیر کو ازسرنو تعمیر کرنا ممکن نہیں۔ راج کپور سٹوڈیو آتشزدگی سے پہلے ہی سفید ہاتھی بن چکا تھا اور نقصان میں جارہا تھا۔ سٹوڈیو کو صرف چند فلموں، ٹی وی سیریلز اور اشتہارات کے لیے بک کیا جاتا تھا۔ ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فروخت کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ راج کپورسٹوڈیو کا سنگ بنیاد اداکار رنبیرراج کپور نے 1948ءمیں اپنے ہاتھوں سے رکھا تھا جہاں پہلی فلم ’آگ‘ شوٹ کی گئی۔سٹوڈیو کے بینر تلے بالی ووڈ کی کئی تاریخی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جن میں برسات (1949ء)، آوارہ (1951ء) ، بوٹ پالش (1954ء)، شری 420 (1955ء)‘ سنگم ‘ رام تیری گنگا میلی اور دیگر شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain