تازہ تر ین

فٹنس کیمپ میں قومی کرکٹر ز کی بھر پور مشقیں ،مکی نے پلیئرز کو لیکچر بھی دیا

ایبٹ آباد(آئی این پی)ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ آرمی فزیکل ٹریننگ اسکول ایبٹ آباد میں جاری ہے۔پلیئرز نے آرمی ٹرینرز کی زیر نگرانی تیر اندازی کی اور فٹنس بہتر بنانے کیلئے دشوار گزار پہاڑی راستوں پر سائیکلنگ بھی کی، ٹیم کو آرمی اسکول میں انسٹرکٹرز نے ٹیم میں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔ کھلاڑیوں نے اللہ اللہ کا ورد کرتے ہوئے جاگنگ کی، تیر اندازی کے گر سیکھے اور سائیکلنگ کا لطف بھی اٹھایا۔آرمی کے انسٹرکٹر نے قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فٹنس پر لیکچر دیا، کھلاڑیوں کوجسمانی ورزشیں اورمختلف مشقیں کرائی جارہی ہیں۔کیریبیئن لیگ میں شریک شعیب ملک اورعمادوسیم سمیت کیمپ کے لیے منتخب تمام 27پلیئرز کیمپ میں شامل ہیں۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کولیکچر بھی دیا۔ان کی ہدایت پرکیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔ مکی آرتھرکاکہنا ہے کہ مکمل فٹ کرکٹر ہی بہترمطلوبہ نتائج دے سکتے ہیں۔31اگست تک ایبٹ آباد میں فٹنس اور کنڈیشننگ کیمپ کے بعد لاہور میں شیڈول کیمپ میں پلیئرز کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے 28ستمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہو گی جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم کا 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہو گا۔دوسال قبل دورہ انگلینڈ سے قبل بھی ایبٹ آباد میں ایساکیمپ لگایاگیاتھاجس سے کھلاڑیوں کوکافی فائدہ ہواتھا۔ایشیاکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 13ستمبرکویواے ای روانہ ہوگی۔جہاں اس کا پہلا میچ کوالیفائرسے ہوگا۔جبکہ بھارت سے معرکہ 19 ستمبر کوشیڈوسل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain