تازہ تر ین

کوہلی کو ٹیسٹ میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبورکرنے سے 6 رنز دور

ساﺅتھمپٹن (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 6 رنز کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آج سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونےوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے۔، اگر کوہلی کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دسویں بھارتی بلے باز بن جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ کوہلی تیز ترین یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کر لیں گے، بھارت کی جانب سے تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز سنیل گواسکر کے پاس ہے جنہوں نے 117 اننگز میں یہ اعزاز پایا تھا، سچن ٹنڈولکر 120 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ کوہلی نے 69 میچز کی 118 اننگز میں 5994 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 23 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain