تازہ تر ین

برونز میڈل بھی پاکستان کے ہا تھوں نکل گیا

جکارتہ (نیوزایجنسیاں) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی کانسی کے تمغے کےلئے بھی میچ ہارگیا۔بھارت نے 2-1 سے فتح حاصل کی جبکہ جاپان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد ملائیشیا کو پینلٹی شوٹ آﺅٹ پر3-1سے ہراکرپہلی بار گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔مقررہ وقت تک مقابلہ 6-6سے برابررہا۔ شکست کے بعد ملائیشیا ٹوکیواولمپکس کےلئے براہ راست کوالیفائی نہ کرسکا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے رولزکے تحت صرف چمپئن ٹیم ہی براہ راست کوالیفائی کرسکتی ہے۔جاپان میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی میگا ایونٹ کھیلے گا۔جاپان کے چمپئن بننے کے باعث اب کوالیفائرزمیں ایک اضافی ٹیم اولمپکس کےلئے کرسکے گی۔ پاکستان کو تیسری پوزیشن کے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جکارتہ میں کانسی کے تمغے کیلئے کھیلے گئے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں بھارت کے آکاش دیپ سنگھ نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 50ویں منٹ میں بھارت کے ہرمنپریت سنگھ نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، دو ہی منٹس بعد پاکستان کے محمد عتیق نے شاندار گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا، فائنل میں جاپان اورملائیشیا کے درمیان سنسنی خیزمقابلہ دیکھنے میں آیا۔کھیل ختم ہونے سے11منٹ قبل تک ملائیشیا کو5-2کی سبقت حاصل تھی۔جاپان نے شاندارکم بیک کرتے ہوئے مقابلہ 5-5سے برابرکیا۔میچ ختم ہونے سے 2منٹ قبل تاج الدین نے گول کرکے ملائیشیا کوبرتری دلائی جسے کھیل ختم ہونے سے13سیکنڈزقبل ہیروماسانے اتاردیا اورمیچ پینلٹی شوٹ آﺅٹ پرجاپہنچا۔جاپانی گول کیپر نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشین ٹیم کی4میں سے 3پینلٹز روک لیں اورجاپان نے 3-1سے فتح سمیٹ کرپہلی بارچمپئن بننے کااعزازحاصل کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain