تازہ تر ین

عارف علوی 13 ویں نہیں نویں صدر ہیں باقی 4 تو نازل ہوئے تھے: خالد چودھری ، تحریک انصاف بلدیاتی نظام بہتر بناتے ہوئے کامیاب ہو گئی تو معاملات صحیح ڈگر پر آ جائینگے: اشرف سہیل ، پی ٹی آئی کو پیپلزپارٹی سے انڈر سٹینڈنگ کرنی چاہیے چھوٹی جماعتوں سے جان چھوٹ جائےگی: میاں حبیب ، جمہوری عمل مکمل ہونے پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے: امجد وڑائچ ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار امجد وڑائچ نے کہا ہے کہ جمہوری عمل مکمل ہونے پر قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔دعا ہے نئی حکومت اچھا کام کرے ۔عارف علوی ایک چھوٹے صوبے سے ہیں کاش کبھی صدر بلوچستان سے بھی ہو۔چینل فائیوکے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے توقع سے زیادہ ووٹ لئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نئی پاکستانی حکومت کو دباﺅ میں لانا چاہتا ہے بازو مروڑنے کی کوشش ہو رہی ہے۔وزیراعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ملنے میں حرج نہیں لیکن معاملات پہلے طے ہونے چاہئیں۔پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہو گا۔کالم نگار میاں حبیب نے کہا کہ گزشتہ دور میں مسلم لیگ ق ٹوٹ گئی اور فارورڈ بلاک بن گیا تھا۔میرے خیال میں پی ٹی آئی کو پیپلز پارٹی سے انڈرسٹیڈنگ کر لینی چاہئے تھی۔تاکہ چھوٹی چھوٹی جماعتوںسے جان چھوٹ جاتی۔سینٹ میں تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی کی حمایت درکار ہو گی۔حمزہ کے لئے پنجاب کے اراکین کو سنبھالنا مشکل ہو گا۔پاکستان امریکہ سے بھیک نہیں مانگ رہا اپنا حق مانگ رہا ہے۔ہمیں کمزوری نہیں دکھانی چاہئے۔پاکستان کو حکمرانوں کی نہیں لیڈرز کی ضرورت ہے عمران میں یہ خاصیت ہے۔کالم نگار خالد چوہدری نے کہا کہ میری نظر میں عارف علوی تیرہویں نہیں نویں صدر ہیں باقی چار تو اوپر سے نازل ہوئے تھے اس میں عوام کی مرضی شامل نہیں تھی۔جمہوری عمل اب آگے بڑھ رہا ہے جو خوش آئند ہے۔اگر بھگوان داس اور کارنیلس سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہو سکتے ہیںتو صدر دوسرے مذہب سے کیوں نہیں ہو سکتا۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کبھی نہیں بنی نہ آئندہ بنے گی۔معیشت بہتر ہو تو پاکستان کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔بابر اعوان کوسلیوٹ انہوں نے الزام لگنے پر استعفیٰ دے دیا۔کالم نگاراشرف سہیل نے کہا کہ ووٹ کا مسترد ہونا سمجھ سے باہر ہے۔لیڈر شپ کا ایک کرشمہ ہوتا ہے۔ گملے میںلیڈر پیدا تو کر لیا جاتا ہے لیکن اس کی جڑیں عوام میں نہیںہوتیں۔چھ ماہ قبل حمزہ کا اپنے ہی لوگوں سے کیا رویہ تھا سب کو معلوم ہے اب رویہ اور ہے۔ پارٹی کو نقصان سے جمہوری عمل متاثر ہوتا ہے۔ پارٹی کو مضبوط ہونا چاہئے۔ اگر تحریک انصاف پنجاب میں بلدیاتی نظام لانچ کرنے میں کامیاب ہو گئی تو بڑی کامیابی ہو گی۔ ٹرمپ کے آنے سے امریکہ کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain