تازہ تر ین

ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

لا ہو ر (آ ئی این پی)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطا بق منگل کو انضمام الحق کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کردیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد (کپتان )فخرزمان ، امام الحق، بابرزمان، شعیب ملک، حارث سہیل ،آصف علی، حسن علی، شاداب خان، محمد عامر،فہیم اشرف، جنید خان، عثمان خان شنواری ، محمد نواز ،شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی جیسے کھلا ڑ یو ں پر مشتمل ہے ،اوپننگ بیٹسمین شان مسعود کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ بارہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 565 رنز بنا چکے ہیں۔شان مسعود نے آخری بار پاکستان کی نمائندگی گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کی تھی لیکن ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی، تاہم اس سال ریجنل کپ ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھ میچوں میں انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے656 رنز اسکور کیے جن میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں۔اٹھارہ سالہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی پہلی بار ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ وہ اس سال زمبابوے کے دورے میں دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔آل راﺅنڈر محمد حفیظ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔وہ زمبابوے کے دورے میں ٹیم میں شامل تھے لیکن حیرت انگیز طور پر انہیں پانچ میں سے کسی بھی ون ڈے میچ میں موقع نہیں دیا گیا تھا۔اس دورے میں وہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔آل رانڈر عماد وسیم جو کیریبئن لیگ کے چھ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان آئے تھے فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ وہ گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے تھے۔سلیکٹرز نے لیفٹ آرم اسپنر کے طور پر محمد نواز پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain