تازہ تر ین

خاتون سے بچوں کے سامنے زیادتی ، ملزم سگریٹ سے جسم داغتا رہا ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

گگومنڈی(نامہ نگار) بگڑے رئیس زادوں کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ بچوں کے سامنے زیادتی۔ خاتون کی مزاحمت پراس کے جسم کوسگریٹ سے جلاتے رہے۔قانونی کاروائی کرنے پرمتاثرہ خاتون اوراس کے خاوند کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ۔معافی مانگنے پر گاﺅںکی پنچائت نے ملزمان کوباعزت بری کر دیا ۔ عدالت نے پولیس کومتاثرہ خاتون کامیڈیکل کروا کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کاحکم دے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں273۔ای بی کی رہائشی خاتون مورخہ30-8-18کوقریب دس بجے دن اپنے چھ اورچارسال بیٹوں سمیت گھرپرموجودتھی کہ اسی دوران دیہہ ہذاکارہائشی نثاراحمدگوجراپنے مسلح ساتھیوں عمران گوجر اورنادرسلطان عرف شانہ گوجر زبردستی اس کے گھرداخل ہوگیا۔خاتون نے بتایاکہ میں اپنے دونوں بیٹوں کوساتھ لے کر ملزمان کے خوف سے ایک کمرے میں چھپنے کیلے بھاگی تونثاراحمدگوجربھی میر پیچھے کمرے میں آگیااورکمرے کی اندرسے کنڈی لگالی ۔میرے دونوں بیٹے خوف کی وجہ سے چارپائی کے نیچے چھپ گئے۔نثارگوجرزبردستی مجھ سے میرے بیٹوں کے سامنے زیادتی کرتارہااورمیری مزاحمت پرسگریٹ سے میرے جسم کوجلاتارہا۔ خاتون نے بتایاکہ نثارگوجرکے ساتھی نادرسلطان عرف شانہ گوجراورعمران گوجراس دوران کمرے کے باہرپہرہ دیتے رہے۔میری اورمیرے بچوں کی چیخ وپکارپرجب اہل محلہ آئے توبااثرملزمان سرعام اسلحہ لہراتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔ متاثرہ بی بی اور اس کے خاوندمحمدرمضان نے بتایاکہ ملزمان ہمیں دھمکیاں دیتے رہے کہ اگرقانونی کاروائی کیلئے پولیس کے پاس گئے توتمہیں جان سے ماردیاجائے گا۔پتہ چلاہے کہ گاﺅں کی پنچائت نے ملزمان کومعافی مانگنے پرصاف بری کردیاہے ۔عدالت نے تھانہ گگومنڈی پولیس کومتاثرہ خاتون کامیڈیکل کروانے کاحکم دیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کاحکم دے دیاہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain