تازہ تر ین

پاکستان کا نیپال کو ہرا کر فاتحانہ آغاز

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)ساف سوزوکی کپ 2018ء میں پاکستان نے سنسنی خیزمقابلے کے بعدنیپال کو2-1سے ہراکر فاتحانہ آغازکیا ہے،میچ کافیصلہ کن گول محمدعلی نے انجری ٹائم کے آخری سیکنڈزمیں سکور کیا ۔ میزبان بنگلہ دیش نے بھوٹان کو2-0سے مات دیدی،ڈھاکہ کے بنگاباندھونیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے گروپ اے کے ابتدائی میچ میں پاکستان اورنیپال کے درمیان مقابلہ ہوا۔کھیل کے36ویں منٹ میں نیپالی دفاعی کھلاڑی کے ڈی میں سنگین فاﺅل کرنے پر پاکستان کو پینلٹی کک ملی جس پر محمدریاض نے گول داغ کر پاکستانی ٹیم کوبرتری دلادی۔وقفے پر گرین شرٹس کو1-0کی سبقت حاصل تھی۔کھیل کے 82ویں منٹ میں ملنے والے کارنرکک پرنیپالی پلیئربیمال گارتی ماگرنے گول کرکے مقابلہ1-1سے برابرکردیا۔انجری ٹائم کے آخری منٹ میں محمدعلی نے ہیڈرکے ذریعے شاندارگول کرکے پاکستان کی جیت پر مہرثبت کردی۔گروپ اے کے دوسرے میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے بھوٹان کیخلاف 2-0سے کامیابی حاصل کی۔فاتح سائیڈکےلئے ٹوپوبرمان اورمحبوب الرحمان نے گیندکوجال میں پہنچایا۔آج گروپ بی کے واحدمیچ میںدفاعی چمپئن بھارت اورسری لنکاآمنے سامنے ہونگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain