تازہ تر ین

یوم دفاع کل ، تیاریاں مکمل ، قوم جانیں نچھاور کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کریگی

اسلام آباد (این این آئی) یوم دفاع پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں 6 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر وطن عزیز کے دفاع کےلئے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ لوگ 1965ءکی جنگ کے دوران ملک کے دفاع کے لئے قربانیاں دینے والے شہداءکے مزاروں پر جا کر ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ 6 ستمبرکو وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اس موقع پر سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain