تازہ تر ین

کار بونیٹڈ کو لا ڈرنکس برآمد ہونے پر 18 سکول کینٹینیں سیل

لاہور(اےن اےن آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صوبہ بھر میں 846 سکولوں کی چیکنگ کی،کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس برآمد ہونے پر 18 سکول کینٹینوں کو سیل کردیا جبکہ مضر صحت اجزا استعمال کرنے پر3فوڈ پوائنٹس بھی سیل،نیز ناقص انتظامات پر 10 فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ، 384 کو وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے بھاری مقدار میں زائدالمعیاد خوراک کو تلف کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے سکول کینٹینوں پر فروخت کی جانے والی کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس کی پابندی پر عمل درآمد کی چینکنگ کے لیے صوبہ بھر میں 846 سکولز کی چیکنگ کی گئی کاربونیٹڈ کولا ڈرنکس برآمد ہونے پر 18 سکول کینٹینوں کو سیل کر دیا گیا۔ لاہور زون میں 193 سکولوں کی چیکنگ کے دوران 6 سکول کینٹینوں کو سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں مسلم ٹاﺅن موڑ پر قصوری فالودہ ،ڈیفنس روڈ کاہنہ میں اجواءفوڈزفروزن ڈیزرٹ اور سلامت پورہ میں جاوید قلفی پروڈکشن یونٹ کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، خشک دودھ ،ویجیٹیبل فیٹ ،کیمیکلز ،فلیورزاور کاسمیٹکس کلرز استعمال کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات،حشرات کی بہتات،مِس لیبلنگ کرنے،ریکارڈ اور ملازمین کی میڈیکل کی عدم موجودگی پر سیل کر دیا گیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قانون کے تحت سکول کینٹینوں پرکاربونیٹڈ کولا ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی صوبہ بھر میں سکول کینٹینوں کی چیکنگ کا آغازکر دیا گیا ہے بچوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے سکولوں کی چیکنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گاانہوں نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو گھر سے بنا کھانا دے کر بھیجیں دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 10 فوڈ پوائنٹس کوسابقہ ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی، غیر معیاری اجزاہ استعمال کرنے ،زائدلمعیاد اشیا ءکی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل کے استعمال کرنے،حشرات کی بہتات اورکھلے کوڑا دان ہونے پر بھاری جرمانے عائد کئے نیزبھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا انتظامات میں مزید بہتری کے لئے 384 کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے ۔
فوڈ اتھارٹی

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain