تازہ تر ین

آپریشن ردالفساد کا جائزہ ، یوم دفاع بھر پور انداز میں منانے کا عزم

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف کے زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، آپریشن ردِ الفساد میں پیش رفت کا جائزہ، وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے زیرِ صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کورزکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ فارمیشنز شہدا کے اہل خانہ تک پہنچیں اورعظیم قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، آپریشن ردالفساد کی پیش رفت کا جائزہ، یومِ دفاع بھرپور انداز میں منانے کا عزم، آرمی چیف کی تمام فیلڈ فارمیشنز کو شہدا کے اہل خانہ تک پہنچنے کی ہدایت۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں خطے کے جیو سٹریٹیجک صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ شرکا نے وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ چھ ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر شہدا کے مزارات اور اہل خانہ کے پاس پہنچ کر ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا جائے اور لواحقین کو احساس دلایا جائے کہ پوری قوم کو ان کی عظیم قربانی پر فخر ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain