تازہ تر ین

پاکستان کے بیرون ملک اکاﺅنٹس کیس،اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے مہلت مانگ لی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے بیرون ممالک بینک اکاﺅنٹس اور جائیداد سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل انور منصور نے وزیراعظم سے ملاقات تک وقت دینے کی استدعا کردی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں معاملے سے متعلق پالیسی بنائی جائے گی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پاکستانیوں کے بیرون ممالک بینک اکاو¿نٹس اورجائیداد سے متعلق کیس کی سماعت کی ،اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ قوانین میں ترمیم کرنا ہوگی،ایک ایشوبیرون ملک قانون کا ہے دوسراایشو حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم منتقلی کا ہے ،اٹارنی جنرل نے وزیراعظم سے ملاقات تک وقت دینے کی استدعاکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں معاملے سے متعلق پالیسی بنائی جائے گی،انور منصور نے کہا کہ معاملے پررپورٹ تیارکرکے ایک ہفتے میں پیش کروں گا،قانونی ایشو پر رپورٹ بنانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ معاملے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے، سپریم کورٹ نے سماعت 2ہفتے کےلئے ملتوی کردی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain