تازہ تر ین

فاروق ستار نے پی ٹی آئی کے بارے میں حیرت انگیز خبر دیدی

کراچی(ویب ڈیسک ) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوکر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش ہوئی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے صدر منتخب ہونے پر عارف علوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این اے 247 سے عارف علوی جیت گئے اور مجھے ہرایا گیا، اب امید ہے عارف علوی کراچی کی بھلائی کےلئے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ کے شہری علاقوں کی اہم ترین جماعت ہے، سندھ کے مسائل کے حل کےلئے ایم کیوایم کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے اتحاد کو قائم رکھنے کےلئے اقدامات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے کئی فیصلوں میں مجھے شامل نہیں کیا گیا یا میں خود نہیں ہوا لیکن دلبرداشتہ نہیں ہوں جبکہ علی رضا عابدی نے رابطہ کمیٹی سے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ دیا، اب بھی وقت ہے انہیں منانا چاہیے اور ایم کیوایم اپنی صفوں کو درست کرے، غلطیوں کا ازالہ کرے، ایم کیوایم ایسا مشاورتی عمل قائم کرے جس سے درست فیصلے ہوں۔فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف میں شامل ہوکر عارف علوی کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے مشترکہ دوستوں نے مجھے ضمی انتخاب لڑنےکی دعوت دی لیکن کبھی ایم کیوایم چھوڑ کر کسی اور جماعت میں نہیں گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ وہ اپنی پرانی پالیسی پر کار بند ہیں اور انتخابی نتائج کے خلاف ٹریبونل میں جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain