تازہ تر ین

پاک امریکہ وزرائے خارجہ کی آج کی میٹنگ اہم موڑ پر اختتام پذیر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات جاری ہے۔وزیراعظم ہاو¿س میں جاری ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام بھی موجود ہیں جب کہ امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ اور دیگر حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان میں امن عمل سے متعلق امور پر بات چیت کی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی وزیراعظم ہاو¿س میں ہی ہوگی۔اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپیو کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وفد میں امریکی فوج کے جنرل جوزف ڈنفورڈ اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مشیر زلمے خلیل زاد بھی شریک تھے۔دفتر خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان اور مائیک پومپیو نے امریکی وفد کی نمائندگی کی۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ کا طیارہ نور خان ایئر بیس پہنچا تو دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا جب کہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ الگ طیارے میں اسلام آباد پہنچے۔امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے جب کہ وہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے خواہش کا اظہار کیا کہ ‘افغانستان میں ثالثی کے لیے پاکستان امریکا کی مدد کرے’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر پاکستان کا تعاون نہ ملا تو جو ہوگا وہ جنرل نکلسن اور جنرل ملر بتاچکے ہیں’۔امداد میں کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘پاکستان کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ انہیں رقم نہیں ملےگی اور رقم نہ دینے کی وجہ بھی بتادی گئی تھی’۔امریکی وزیر خارجہ نے وضاحت کی کہ ‘وجہ واضح ہے کہ ہم نے وہ پیشرفت نہیں دیکھی جو پاکستان سے دیکھنا چاہتے تھے’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم وسائل ا±س وقت فراہم کر رہے تھے، جب اس کی منطق تھی’۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘وہی صورتحال پھر آئی تو پ±ر اعتماد ہوں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواز فراہم کردیں گے’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain