تازہ تر ین

نیب نے پرویز خٹک، سراج درانی اور وسیم اختر کیخلاف انکوائری کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت 14 افراد کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دے دی۔نیب اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز،ایم ڈی ٹورزم مشتاق خان، آغا سراج درانی،اقبال زیڈ ایم، یوسف جمیل انصاری، میئر کراچی وسیم اختر، وزیراعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی امتیاز ملاح سمیت دیگر کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کے پی کے سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محمود زیب و دیگر کے خلاف بد عنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، ملزمان پر اراضی سے فاسفیٹ کی تلاش کا لائسنس دینے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 35 کروڑ 52 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جب کہ بلوچستان کے سابق وزیر اظہار حسین کے خلاف گندم کی خورد برد پر بدعنوانی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔سابق ایم این اے سلطان محمد ہنجرہ، سابق چیف آپریٹنگ آفیسر میپکو اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائرکرنے کی بھی منظوری دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain