تازہ تر ین

رانی مکھرجی کو شاہ رخ نے شادی مکھرجی کا نام دے دیا، آخر وجہ کیا ہوئی

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو مستقبل میں سمدھی بننے کی دعا دے دی۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اوراداکارہ رانی مکھرجی نے حال ہی میں سلمان خان کے گیم شو”دس کادم“میں شرکت کی۔ شو کے دوران شاہ رخ خان نےاپنے چھوٹے بیٹے ابرام کو سلمان خان سے ملاتے ہوئے کہا کہ اسے بھی سلمان کی طرح لڑکیوں میں گھرے رہنا پسند ہے۔شاہ رخ خان کی بات پر رانی مکھرجی نے شاہ رخ اورسلمان کو مستقبل میں سمدھی بننے کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ وہ دعا کریں گی کہ سلمان خان کی ایک بیٹی ہو اور مستقبل میں شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام اور سلمان خان کی بیٹی کے درمیان رشتہ بن جائے اور دونوں کی شادی ہوجائے۔رانی کی بات پر شاہ رخ خان نے کہا اس کانام رانی مکھرجی نہیں بلکہ ”شادی مکھرجی“ہونا چاہئیے۔ یاد رہے کہ گیم شو ”دس کا دم“کی آخری قسط 7 اور 8 ستمبر کو ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain