تازہ تر ین

سابق لنکن بلے بازرسل آرنلڈ نے بھارتیوں کو پھر چھیڑ دیا

کولمبو(آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے حالیہ انگلینڈ کا دورہ ایک ڈرانا خواب ثابت ہوا، سری لنکا کے سابق کھلاڑی رسل آرنلڈ نے بھی بھارت کو ٹویٹ کرکے طعنہ مار دیا۔ سابق سری لنکن کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بس ایسے ہی بتا رہا ہوں کہ سری لنکن ٹیم کو انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہوئے زیادہ سے ذیادہ دو ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بس پھر کیا تھا؟ جیسے ہی رسل نے یہ ٹویٹ کیا بھارتی صارفین ان پر برس پڑے۔آرنلڈ اس سے پہلے بھی بھارت ٹیم پر طنز کر چکے ہیں۔لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کی شکست پر بھی انھوں نے کچھ اسی طرح کا طنز مارا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جب آخری بار سری لنکن ٹیم یہاں کھیلی تھی تو فاتح رہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain