تازہ تر ین

ملکی فلموں میں سٹیج فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا رجحان بڑھنے لگا

کراچی(شوبزڈیسک )سٹیج اداکارفرقان حیدر کے شاگرد چودھری ا سلم نے فلم ”ڈیڈی “کیلئے فیصل آباد تھیٹرسے شیری خان کو کاسٹ کرلیا قیصر پیا،طارق دانش،امان اللہ،شاہد رانا ،افضل بیگ، عمر شریف ، معین اختر ،شکیل صدیقی ،سلیم آفریدی سمیت دیگر بھی فلمیں کرچکے ملکی فلموں کے ملک اور بیرون ممالک میں بڑھتے ہوئے بزنس اور فلموں کی شائقین میں مقبولیت کی بنا پر اب سٹیج فنکاروں کو ملکی فلموں میں کاسٹ کرنے کا رجحان بڑھنے لگاہے۔سٹیج اداکاراﺅں میںثوبیہ خان‘ سدرہ نور‘ ثمرہ نور‘ اقرا خان‘ مہک نور‘ ماہ نور‘ آفرین خان‘اور دیگر بھی فلموں میں کام کر رہی ہیں۔گزشتہ عید پر ریلیز ہونے والی فلم ” لوڈ ویڈنگ “ میں اداکار قیصر پیا کی جاندار اداکاری کو پسند کیا گیا اب انہیں مزید فلموں میں بھی کام کی پیشکش ہوئی ہے۔اسی ظرح نسیم وکی اور گلفام جہاں ٹی وی کا حصہ بنے ہیں وہیں ان پر فلموں کے ذروازے بھی کھل چکے ہیں۔ روں میں کیساتھ سٹیج ڈراموں اور میوزیکل شوز کے پروڈیوسر اور بابائے سٹیج سید فرقان حیدر کے شاگرد چودھری اسلم نے بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور انہوں نے اپنی پہلی فلم ” ڈیڈی “ کے عنوان سے بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی کاغذی تیاریاں جاری ہیں اپنی پہلی پروڈکشن میں اہم کردار کیلئے وہ فیصل آباد پہنچے ہوئے ہیں جہاں وہ سٹیج فنکاروں کو اہم کرداروں میں کاسٹ کرنے کیلئے معاہدے کریں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے فیصل آباد تھیٹر کے نامور اداکار شیری خان کو کاسٹ کرلیا ہے جو پہلی بار تھیٹر کے بعد فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔اس حوالے سے چودھری اسلم کا کہنا تھا ٹی وی فنکاروں نے فلموں کو استحکام دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اب تھیٹر کے فنکار و پروڈیوسر ز بھی میدان میں آرہے ہیں ،میری کوشش ہے کہ ملک بھر کے تھیٹر کے فنکاروں کو فلموں میں کاسٹ کرکے ایک نئے رجحان کو فروغ دوں اور سٹار ازم کی اجارہ داری کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کروں۔قبل ازیں ہمایوں سعید نے فلم پنجاب نہیں جاﺅں گی میں سٹیج فنکاروں کو مواقع دئیے تھے ،اسی طرح فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم لوڈ ویڈنگ میں پنجابی سٹیج کے مقبول فنکار قیصر پیا کو اہم کردار میں کاسٹ کیا گیا جبکہ فلم سات دن محبت ان میں کراچی سٹیج کے فنکار طارق دانش بھی اہم کردار میں اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں علاوہ ازیں چھوٹے قد کے تھیٹر و ٹی وی کے فنکار شاہد رانا، افضل بیگ بھی فلموں میں کام کررہے ہیں اس سے قبل ہدایتکار نبیل قریشی نے فلم نامعلوم افراد میں سٹیج کے لیجنڈ فنکار امان اللہ و دیگر کو کاسٹ کیا تھا۔واضح رہے 90 کی دھائی میں سٹیج ڈراموں کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار عمر شریف نے مسٹر 420 بناکر بحران زدہ فلم انڈسٹری کو تھیٹر کے فنکاروں کیساتھ بناکر نکالا تھا جبکہ لیجنڈری فنکار معین اختر ، شکیل صدیقی، جاوید شیخ، رﺅف لالہ ،سلیم آفریدی ودیگر بھی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain