تازہ تر ین

پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

لاہور(یواین پی) شدید مالی مشکلات کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچز نے کیمپ میں شرکت کو اپنی تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں شرکت کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے لیکن ڈھائی کروڑ روپے کی مقروض پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام مسقط میں ٹیم کیلئے ہوٹل کی بکنگ بھی نہیں کرا سکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی گرانٹ جاری نہ ہونے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خزانہ خالی ہے اور قومی ہاکی ٹیم کے معاملات کو چلانا بھی ممکن نہیں رہا ہے۔ایشین گیمز کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے ڈھائی کروڑ روپے ادھار لے کر کھلاڑیوں کے ڈیلی الاو¿نسز، چیف کوچ اور دوسرے کوچنگ اسٹاف کے بقایا جات کلیئر کئے تھے لیکن ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کو آئندہ ماہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینا ہے تو مالی مسائل کے سبب گرین شرٹس کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چھ ٹیموں کی پاکستان آمد سے انکار کے سبب انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز کے ملتوی ہونے کا خطرہ ہے اور پی ایچ ایف نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے نومبرمیں میزبانی کی درخواست کی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain