تازہ تر ین

کرپشن پر قابو پانے کیلئے احتساب کے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کرپشن پر قابو پانے کے لیے ہمیں احتساب کے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی اور پھر بیگم کلثوم نواز کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف اور غیر ملکی سفرائ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔پیپلز پارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کی کارروائی شروع ہونے ہی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے واک آو¿ٹ کیا۔اسیپکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے اپوزیشن کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم اس کے باوجود اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آو¿ٹ کیا۔صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس عہدے کے لیے منتخب کیا، امید ہے کہ ساتھی اراکین میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ گروہی مفادات اور بے انتہا کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی نظام مختلف وجوہات کے باعث عدم استحکام کا شکار رہا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ کرپشن پر قابو پانے کے لیے احتساب کے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نیا پاکستان بنانے کا عزم کیا ہے، نئے پاکستان کی سب سے بڑی شناخت سادگی کا فروغ اور بدعنوانی سے پاک نظام ہے، ہمیں اپنی زندگیوں میں سادگی کو اپنانا ہو گا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ قومیں مشکلات سے گھبرایا نہیں کرتیں ان کا مقابلہ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اور تمام جماعتوں کے لیڈران سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کی سمت کو درست کریں، توقع ہے کہ حکومت ہر شعبے میں واضح روڈ میپ مرتب کرے گی اور شفاف نظام حکومت بنائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain