تازہ تر ین

تاوان کیلئے اغوا بچہ قتل ، نعش زیر تعمیر سے عمارت سے برآمد ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

سمبڑیال (نمائندہ خبریں) تاوان کےلئے اغوا کئے گئے4 بہوں کے اکلوتے بھائی 4سالہ احمد کی نعش زیر تعمیر عمارت سے بر آمد ،ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کی حدو دموضع دادووالی کے رہائشی محمد ریاض کے 4 سالہ بیٹے احمد کو 10 محرم کو تاوان کےلئے اغوا کیا گیا،ملزمان نے 5 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جس کی عدم ادائیگی پر ملزمان نے 4سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جس کی ہاتھ پاو¿ں بندھی نعش اڈا بیگووالہ کی ایک زیر تعمیر عمار ت سے بر آمد ہو گئی ہے۔پولیس نے اہل دیہہ کے ہی رہائشی عماز نامی نوجوان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain