تازہ تر ین

وزیراعظم آج لاہور پہنچیں گے، نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ لیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج دوپہر لاہور پہنچیں گے اور نئے بلدیاتی نظام پر حکام سے بریفنگ لیں گے۔عمران خان لاہور پہنچتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر بلدیات سے ملاقات کریں گے جس کے بعد سہ پہر 3 بجے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔سینیئر وزیر علیم خان وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور مجوزہ نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دیں گے۔ 4 وزراءوزیراعظم کو اپنے محکموں کی ترجیحات سے بھی آگاہ کریں گے اس دوران وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر جنگلات سبطین خان اور وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اہم منصوبوں کی منظوری بھی لیں گے۔قومی کمیشن برائے پولیس اصطلاحات کے سربراہ ناصر خان درانی بھی وزیراعظم سے آج ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان آج بیورو کریسی کے مختلف اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے اور اپنی سیاسی ٹیم کے ساتھ ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain