تازہ تر ین

عالمی بنک بھارت سے آبی تنازع طے کرائے : شاہ محمود قریشی

واشنگٹن، نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدر ورلڈ بنک جم یونگ سے ملاقات بھارت سے پانی کے مسئلہ پر بات چیت تنازع یہ کردار ادا کرنے کا کہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمودقریشی نے صدر عالمی بنک سے ملاقات کے بعد بتایا کہ عالمی بنک سندھ طاس معاہدے کا امین ہے بھارت کے ساتھ پانی کے مسئلہ پر بات کی اور لگا صدر عالمی بنک کو بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے کشن گنگا اور اتلے پراجیکٹ پر ورلڈ بنک کو درخواست میں اپنے سنگین اعتراضات سے آگاہ کیا ہے پانی کا مسئلہ کا حل ہمارے لئے بہت ضروری ہے پاکستان اور بھارت اس مسئلہ کو اپنے طور پر حل نہیں کرسکے ورلڈ بنک اسی حوالے سے اپنا کردار ادا کرے عالمی بنک کے صدر نے وعدہ کیا ہے کہ اس معاملے پر وہ ایک اور کوشش کرینگے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہٹ دھرمی کا رویہ برقرار رکھنے کے باوجود پاکستان خطے میں امن کی کوششیں جاری رکھے گا ¾ پاکستان کی امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی کوششوں سے چین کو کوئی مسئلہ نہیں ¾ کشمیر میں ہزاروں نوجوان برسرِ پیکار ہیں، وہ سب کے سب دہشت گرد نہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس تاثر کو رد کیا کہ پاکستان اس دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اسے امریکہ یا چین میں سے کسی ایک کو چننا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کی امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی کوششوں سے چین کو کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان کی جانب سے بابا گرونانک کی سالانہ تقریبات کے موقع پر سکھ یاتریوں کےلئے کرتارپور بارڈر کھولنے کی پیشکش کی گئی تھی۔حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت مذاکرات سے گریزاں ہے لیکن ہم اپنے دروازے بند نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مسائل سے آنکھیں پھیر لینے سے وہ ختم نہیں ہوجاتے، اسی طرح کشمیر میں صورتحال خود بخود بہتر نہیں ہوجائے گی۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے جولائی کے ایک واقعے کو جواز بنا کر ستمبر میں حامی بھر لینے کے باوجود امن کی کوششوں کو معطل کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ پاک بھارت مذاکرات میں شرکت سے بھارتی انکار کی وجہ سمجھنے سے قاصر ہیں، پہلے رابطہ پھر رابطہ منقطع، پہلے آنا پھر نہیں آنا ¾ ہم مذاکرات چاہتے ہیں کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بیٹھ کر بات چیت کرنا ہی سب سے مناسب راستہ ہے جس سے انہوں نے اتفاق کیا بعدازاں انکار کردیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن کی پیشکش پر بھارت کا ردعمل غیر سفارتی اور تلخ تھا لیکن اس کے جواب میں ہم نے غیر سفارتی زبان کا استعمال نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارا جواب سنجیدہ اورنپا تلا تھا لیکن انہوں نے نیا بہانہ بنایا اورمذاکراتی عمل سے پیچھے ہٹ گئے۔پاکستان کے چین اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے دونوں ممالک سے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیںسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے ملک میں کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا جس کے باعث دونوں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات میں دشواریوں کا سامنا رہا لیکن اب حکومت نے تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ انہوںنے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں جس میں کہا جارہا ہے کہ امریکہ ، پاکستان کی سیکیورٹی امداد بحال کرنے پر غور کر رہا ہے لیکن جب تک امریکی حکام کی جانب سے براہِ راست تصدیق نہیں ہوجاتی وہ اس بارے میں گفتگو نہیں کریں گے۔بھارت اور امریکہ کے تعلقات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کی نوعیت کو سمجھتا ہے لیکن نئے دوست بنانے کی خوشی میں پرانے دوستوں کو بھلانا نہیں چاہیے۔انہوںنے کہاکہ امریکہ کے لیے پاکستان سے تعلقات ہمیشہ سود مند ثابت ہوئے ہیں چاہے وہ سرد جنگ کا زمانہ ہو، روس کی افغانستان میں جنگ یا پھر دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ ہو۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری حریت پسند کے ڈاک ٹکٹ کے حوالے سے بھارتی موقف رد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان برسرِ پیکار ہیں، وہ سب کے سب دہشت گرد نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain