تازہ تر ین

بھارت کی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 25 افراد ہلاک

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارت کی کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کئی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستوں ہماچل پردیش، پنجاب اور ہریانہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر بھی ہوئے ہیں اور کئی مکان سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں بھارتی فوج اور نیوی کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔بارش سے شمالی ریاستیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کے بعد متعدد اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جب کہ کئی ریاستوں میں ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں کے علاوہ ممبئی میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain