تازہ تر ین

پاکستان ،بنگلہ دیش میں ناک آﺅٹ معرکہ آج

دبئی(نیوزایجنسیاں)ایشیا کپ سپرفور میں پاکستان اور بنگلا دیش آج اہم ترین میچ کھیلیں گے،فاتح ٹیم جمعے کو فائنل میں بھارت کامقابلہ کریگی۔ سرفراز الیون نے ٹریننگ سیشن میں اعصاب پر قابو پانے کی بھرپورمشقیں کیں۔کرکٹ کی ایشیائی جنگ فیصلہ کن مرحلے کی طرف گامزن ہے، سپر فور کا آخری میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج کھیلا جائیگا۔ آر یا پار کا یہ میچ ابوظہبی میں سہہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔گزشتہ روز قومی ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن ہواجس میں قومی کھلاڑی بیٹنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ پریکٹس کی۔قومی ٹیم کواس وقت فیلڈنگ کے شعبے میں انتہائی مشکل کاسامنا کرناپڑا ہے بھارت اور افغانستان کے خلاف میچز میں ڈراپ کیچز کی غلطیوں کو دور کرنے کی ڈرِلز کرائی گئی۔ ٹریننگ سیشن کے علاوہ اعصاب پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے خصوصی لیکچر ہوا۔سپر فور میں ایک ایک شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے لیے یہ اہم میچ ہے۔ شاہینوں اور ٹائیگرز کے درمیان فائنل سے پہلے فائنل کے اس میچ میں تگڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ ہمارے پاس اب غلطی کا کوئی چانس نہیں،اپنی غلطیوں پر قابوپانے کی بھرپورکوشش کی ہے،امید ہے آج کامیچ جیت کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرینگے،فیلڈنگ سمیت بیٹنگ اورباﺅلنگ میں کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کرناہوگا۔بنگلہ دیشی قائد مشرفی مرتضی نے کہا ہے کہ افغانستا ن کیخلاف فتح کے بعد ٹیم کامورال بلند،پاکستانی ٹیم کسی بھی لمحے پر میچ کانقشہ بدل سکتی ہے،بھرپورتیاری کیساتھ میدان میں اترینگے اورجیت نام کرینگے۔دوسری جانب قومی ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ہم بھارت کیخلاف گزشتہ میچ پر نظرثانی کریں گے اور آنے والے میچوں کیلئے ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔مکی آرتھر کی جانب سے یہ عندیہ ملنے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں محمد عامر کی جگہ جنید خان کو موقع دئیے جانے کا قوی امکان ہے۔اور اگر انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان میچ جیت گیا تو پھر فائنل میچ میں بھی محمد عامر کی جگہ جنید خان کو ہی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان خان شنواری کی جگہ شاہین آفریدی اور حارث سہیل کی جگہ شان مسعود کو بھی موقع دیا جانے کا امکان ہے جبکہ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ میچ والے روز ہی کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain