تازہ تر ین

احمد شہزاد ڈوپ کیس پر بورڈتاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکا

لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹر احمد شہزاد کو ڈوپ کیس میں جواب جمع کرائے دو ماہ بیت گئے مگر تاحال پی سی بی سزا کا تعین نہ کرسکا۔کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ پاکستان کپ کے دوران لیا گیا۔ اوپنر کا ڈوپ ٹیسٹ بیس جون کو مثبت رپورٹ ہوگیا لیکن پی سی بی نے احمد شہزاد کو گیارہ جولائی کو معطل کیا اور ستائیس جولائی تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی۔ اب احمد شہزاد کو جواب جمع کرائے تقریبا دو ماہ ہو گئے لیکن بورڈ کوئی فیصلہ نہیں کر سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کھیلوں کی تاریخ کا شائد طویل ترین کیس ہے جس کا پی سی بی فیصلہ نہیں کر پا رہا حالانکہ اس سے قبل پی سی بی نے ماضی میں بڑی برق رفتاری سے ڈوپ کیسز کے فیصلہ کیے گئے ہیں۔۔ احمد شہزاد نے کم سے کم سزا کے لیئے اثر و رسوخ بھی استعمال کیا اور حکومتی پارٹی کے ایک اہم رکن کی لا فرم کی خدمات حاصل کیں اورحکومتی پارٹی کی متحرک سوشل میڈیا ورکر کو بھی اپنا میڈیا مینجر مقرر کیا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سیٹ اپ میں تبدیلی کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی ہے۔ طریقہ کار پرعمل کیا جا رہا ہے۔ قانونا ڈوپ ٹیسٹ پر جواب جمع کرانے کے بعد کرکٹر کے خلاف کارروائی جلد ہونی چاہیے۔احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مئی میں فیصل آباد میں منعقدہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا۔جب وہ بلوچستان ٹیم کے کپتان تھے۔ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ 26سالہ اوپنر کے لیے مشکلات کا سبب بنا اور احمد شہزاد سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی۔ جس کے بعد پی سی بی نے احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا آزادانہ تجزیہ بھی کرایا اور پاکستان کے قومی ڈوپنگ ادارے نے معاملے پر بھارتی ڈوپنگ لیب سے معاونت حاصل کی تھی۔ رپورٹ مثبت ہونے پر احمد شہزاد کو معطل کر دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain