بیجنگ (اے پی پی) فرانسیسی کھلاڑی پائری ہیوز ہربرٹ اور البرٹ راموس وینولاس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ البرٹ راموس نے حریف کھلاڑی وکٹر ٹرائیکی کو 7-6، (7-4)، 4-6 اور 7-6، (7-3) سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔۔ فرانسیسی کھلاڑی پائری ہیوز ہربرٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6، (7-4) سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2018/09/GSL.jpg)