Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شعراء کی صلاحیتوں کا احاطہ کرنے کیلئے الفاظ نہیں: رفیق رجوانہ
    • ڈاکوں کی روش برقرار شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار
    • اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے کویت نیول فورس کے ریئر ایڈمرل سیف الحمران ملاقات کررہے ہیں۔
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • خبریں سالانہ سرائیکی مشاعرہ سے صدرمشاعرہ ڈاکٹرمقبول حسن گیلانی، ملک محمدرفیق رجوانہ، سجادحسین بخاری، ملک عدنان ڈوگر،ندیم قریشی، جاویدانصاری، چوہدری وحید ارائیں، اللہ نواز وینس، رانافراز نون، شوکت اشفاق، عمران خان، قاسم رضا ملک،عارف ملغانی، زین ملغانی، عبدالستار قمر، ذکاء اللہ انجم ملغانی،سلیم قیصر ،رفاقت انجم دیگر خطاب کرتے ہوئے۔
    • سرائیکی مشاعرہ مسلسل 8 گھنٹے جاری رہا شاندار محفل میں سرائیکی زبان و ادب سے محبت کرنیوالوں کی بڑی تعداد شریک شعراء نے اپنی تصانیف پیش کیں
    • کمانڈر کویت نیول فورس، ریئر ایڈمرل سیف الحملان کی خواجہ آصف سے ملاقات
    • مسئلہ کشمیر کسی ایک ریاست کا نہیں عالمی مسئلہ بن چکاہے:خواجہ سلمان رفیق
    • پہلوانی ہماری ثقافت اور روایت بچوں کو اس طرف لایا جائے مہر اکرم عرف کالا پہلوان
    • کینڈا میں سکھوں کا شدید احتجاج مودی بھارتی ہائی کمشنر کے پتلے نذرِ آتش
    • مہنگائی میں ہو شربا اضافہ سبزیاں پھل گوشت ایل پی جی آٹا عوام کی پہنچ سے دور
    • مہنگائی ‘ بیروزگاری عروج پر’ عوام شدید پریشان ہیں: بلاول بھٹو
    • سرخ ساڑھی میں صبور علی کا دلکش انداز سوشل میڈیا پر وائرل
    • ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر مہر اکرم عرف کا لا پہلوان خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
    • PTIپارلیمانی پارٹی کا 8 گھنٹے طویل اجلاس
    • وکلاء نظام انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کریں چیف جسٹس
    • کے پی کے’ 12 اضلاع سے طالبان کو نکالنے کی تیاریاں، ٹاسکدیدیا گیا
    • اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی بلوچستان کے بار اراکین کے وفد کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • لاہور پھر فضائی آلودگی میں دنیا بھرمیں پہلے نمبر پہنچ گیا
    • سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ایران کے سکیورٹی چیف محسن رضائی کی اہم ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز: ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو سلیکٹرز نے دبئی میں روک لیا

    By Daily Khabrainستمبر 28, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دبئی (ویب ڈیسک)ٹیسٹ اوپنر شان مسعود ایشیا کپ کی 16 رکنی ٹیم میں واحد کھلاڑی تھے، جنہیں کسی میچ میں موقع نہیں ملا اور اب سلیکٹرز نے انہیں دبئی میں روک لیا ہے، جہاں وہ ہفتے سے آئی سی سی اکیڈمی میں آسٹریلیا کے خلاف سائیڈ میچ میں پاکستان اے ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے دبئی میں ہے، جہاں وہ 2 ٹیسٹ سیریز سے قبل واحد چار روزہ پریکٹس میچ ہفتے سے دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گی،حیران کن طور پر پاکستان اے ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں ہے، جس کا یہی مطلب نظر آرہا ہے کہ مہمان ٹیم کو چار روزہ پریکٹس میچ میں اسپنرز کے خلاف پریکٹس نہ ملے۔ٹیسٹ ٹیم میں امام الحق اور اظہر علی ریگولر اوپنرز ہوں گے۔ سلیکٹرز نے ٹیسٹ اسکواڈ میں فخر زمان کو تیسرے اوپنرکے طور پر برقرار رکھا ہے جو ایشیا کپ میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ پانچ ون ڈے میچوں میں 56 رنز بنانے والے فخر زمان ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔پاکستان اے ٹیم میں تین اوپنرز کے ساتھ سلیکٹرز نے شان مسعود کو بھی چار روزہ میچ میں آزمانے اور پھر انہیں ٹیسٹ ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث انہیں دبئی میں روک لیا گیا ہے۔پاکستان اے ٹیم میں فاسٹ بولر وہاب ریاض، راحت علی، وقاص مقصود، عامر یامین اور عمید آصف شامل ہیں، جبکہ تین اسپنرز یاسر شاہ، شاداب خان اور بلال آصف کو شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم نے بھی پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دبئی میں اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پاکستان کی سیریز کی تیاریوں کے لیے بھارت کے سابق کرکٹر سری دھرن سری رام کو اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی ٹم پین کریں گے جبکہ چار روزہ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں اسد شفیق (کپتان)، شان مسعود، سمیع اسلم، عابد علی، افتخار احمد، عثمان صلاح الدین، سعد علی، آغا سلمان، محمد رضوان، وقاص مسعود، وہاب ریاض، راحت علی، عامر یامین، عمید آصف اور سعود شکیل شامل ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

      لاہور: پاکستانی بلے باز شاداب خان سنچری بنانے کے بعد شائقین کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔

      سہ ملکی سیریز شاداب ڈٹ گئے انگلینڈ کے جبڑوں سے یقینی فتح چھین لی پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.