Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سموگ تدارک کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے کارروائیاں جاری
    • اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اوروزیراعظم کے مشیرراناثناء اللہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
    • ریلوے نے آئوٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا صحافی’معمر افراد، معذور افرادشامل
    • سہیل آفریدی اچھے ریسٹ ہاوس میں مزے کر رہے ہیںرانا ثنا اللہ
    • وزیراعلیٰ سندھ کا یوم سیاہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی، حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ
    • اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع طامی البوغیمی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • مسلم دنیا کے فیصلے امریکہ نہیں اسلامی ممالک خود کریں حافظ نعیم الرحمن
    • پولیس سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں شاندارکارکردگی
    • ریلوے کی 1 لاکھ 14 ہزار ایکڑ اراضی کی ملکیت ادارے کے نام منتقل کر دی گئی
    • لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کے 6 ملازمین کی اپ گریڈیشن بحال کردی
    • بسنت 2027ء سے قبل اندرون لاہور کی 271عمارتیں خطرناک قرار
    • خبریں سالانہ سرائیکی مشاعرہ 2026ء میں شعرائے کرام ا پنا کلام پیش کرتے ہوئے۔
    • مشاعرے میں ضیاشاہد مرحوم سمیت 6 سال میں وفات پانیوالی 126 ادبی شخصیات کیلئے فاتحہ خوانی
    • ملتان:شاہدہ وفا علوی ،نعیم النساء باموزئی جاریہ زینب کلام پڑھتے ہوئے۔
    • خبریں کا سرائیکی مشاعرہ فروغ ادب میں اہم کردار ادا کریگا:مقررین
    • ”خبریں ”سالانہ سرائیکی مشاعرہ 2026′ اے ہے اساڈی سانجھ سرائیکی جڑ گئے ابھالماں ۔
    • خبریں کے سرائیکی مشاعرہ نے حاضرین کے دل موہ لئی
    • مشاعرے کی جھلکیاں
    • سرائیکی مشاعرہ سرائیکی وسیب کیلئے مثبت پیشرفت:میاں احسن رشید
    • لاہور:شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا پانچواں میچ دیکھ رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مہنگائی ‘ بیروزگاری عروج پر’ عوام شدید پریشان ہیں: بلاول بھٹو

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری واضح پیغام دیتے ہوئے دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام اور ان کے منتخب نمائندے اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، سندھ کی قسمت کا فیصلہ صرف سندھ کے عوام ہی کرسکتے ہیں۔شہرِ قائدمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، جس کے باعث عوام کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی لانے کی کوشش کررہی ہے، جبکہ سندھ حکومت بھی عوام پر پڑنے والے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کراچی کے سپینسر آئی ہسپتال کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو عوامی خدمت کے لیے کام کرتے دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے ایم سی جیسی مقامی حکومتیں کم دیکھنے کو ملتی ہیں جو عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ سپینسر آئی اسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت دوبارہ فعال کیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو آنکھوں کے امراض کے علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔چیئرمین پاکستان کا کہنا تھا کہ مہنگے علاج کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے اور ان پر پڑنے والے معاشی بوجھ میں کمی لانے کے لیے کوشاں ہے، صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کے لیے مالی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بھاری بلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ عام شہریوں کے لیے ان کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے، وہ سوچ رہے تھے کہ کاش پورے لیاری کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جاسکتا، تاکہ علاقے کے عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے ریلیف مل سکے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت لیاری کے رہائشیوں کو شمسی توانائی کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے، پیپلز پارٹی حکومت سے درخواست کرے گی کہ لیاری کے ان علاقوں کے عوام کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے جو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو معاشی مشکلات سے نکالنے، صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور بجلی کے بھاری بلوں سے ریلیف دلانے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔دوسری جانب 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ اِس حوالے سے ان کی حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
    بلاول بھٹو

    Khabrain News

      Keep Reading

      سموگ تدارک کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے کارروائیاں جاری

      ریلوے نے آئوٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا صحافی’معمر افراد، معذور افرادشامل

      سہیل آفریدی اچھے ریسٹ ہاوس میں مزے کر رہے ہیںرانا ثنا اللہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.