لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو اور پاکستان ریلوے کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے قومی اثاثوں کے قانونی تحفظ کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پاکستان ریلوے کی ایک لاکھ 14 ہزار ایکڑ اراضی کی ملکیت ادارے کے نام منتقل کر دی گئی ۔چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کی کوششوں کے ساتھ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی توجہ سے اراضی کی ملکیت منتقلی کے عمل میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ ریلوے اراضی کی ملکیتی دستاویزات کی تکمیل اور قانونی معاملات کو آگے بڑھانے میں نیب نے کلیدی کردار ادا کیا۔اراضی کی ملکیت منتقلی کے عمل میں لاہور سے کراچی اور کوئٹہ تک مختلف ریلوے ڈویژنوں کی اراضی شامل ہے۔
