تازہ تر ین

کینیڈین پارلیمنٹ میں سوچی سے اعزازی شہریت واپس لینے کی قرارداد منظور

ٹورنٹو(ویب ڈیسک)کینیڈا کی پارلیمنٹ نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے اعزازی شہریت واپس لینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔کینیڈا کی پارلیمنٹ میں اراکین کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے حوالے سے منظور ہونے والی قرارداد کے ایک ہفتے بعد میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی۔اراکین پارلیمنٹ نے آنگ سان سوچی کی شہریت ختم کرنے کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا۔آنگ سان سوچی کو جمہوریت کے لیے طویل عرصے تک گھر میں نظر بند رکھنے پر 2007 میں کینیڈا کی جانب سے اعزازی شہریت دی گئی تھی۔برمی افواج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور 7 لاکھ سے زائد افراد کو بنگلا دیش ہجرت پر مجبور کرنے کے معاملے پر آنگ سان سوچی کی جانب سے خاموشی اختیار رکھی گئی جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔کینیڈا کے وزیر خارجہ کے ترجمان ایڈم آسٹن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو مسلسل نظر انداز کرنے پر کینیڈین پارلیمنٹ کی جانب سے آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت ختم کرنے کا فیصلہ ضروری تھا۔ایڈم آسٹن کا کہنا تھا کینیڈا روہنگیائی عوام کی امداد جاری رکھے گا اور روہنگیا کے قتل عام میں ملوث میانمار کے جنرلز اور دیگر افراد پر پابندیاں عائد رکھی جائیں گی اور انٹرنیشنل باڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain