تازہ تر ین

کپتان سرفراز فیلڈنگ کے کریش پرحیرانگی کا شکار

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی فیلڈنگ کا معیار اچانک گرنے پر حیران ہیں۔سرفراز احمد سے جب فیلڈنگ کا معیار اچانک گرنے کا سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی اور دورئہ زمبابوے میں بہترین کارکردگی کے بعد معلوم نہیں اچانک کیا ہوا کہ اتنے کیچ ڈراپ ہوئے۔فیلڈنگ کوچ کی تبدیلی کے بعد اس شعبے میں کارکردگی زوال پذیر دکھائی دے رہی ہے۔کپتان سے جب سوال کیا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں اظہر علی،محمد حفیظ اور عماد وسیم کی خدمات حاصل تھیں۔ تینوں کی غیر موجودگی میں ایشیا کپ کے دوران ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں فرق محسوس ہوا۔جواب میں کپتان نے کہا کہ یہ ہوجاتا تو ایسا ہوجاتا، یہ بات کہی جا سکتی ہے،میں یہ کہوں کہ کیچ پکڑ لیتے یا ٹاپ آرڈر جلد آو¿ٹ نہ ہوتی تو جیت جاتے،اگر مگر تو بہت ہیں لیکن اب ان کا وقت نہیں۔سلیکٹرز نے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا،حقیقت یہ ہے کہ ہم نے غلطیاں کیں،مل بیٹھ کر ان پر غور کرتے ہوئے سدھار لانے کی کوشش کریں گے، ہر کھلاڑی اور ٹیم کو اچھا پرفارم کرنا ہوگا۔دباو¿ کی وجہ سے سنگلز، ڈبلز کا نیچرل گیم کھیلنے کے بجائے جلد بازی میں وکٹ گنوانے کے سوال پر کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ میں میری کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی،اگر رنز بنانے میں کامیاب ہوجاتا تو ٹیم کا مورال بھی بلند رہتا،کوشش ہوگی کہ آئندہ سیریز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کروں۔جنید خان کو بھارت کیخلاف پہلے میچ میں نہ کھلانے سمیت ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے غلط فیصلوں کی ذمہ داری خود اٹھانے کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ دونوں مشاورت سے کرتے ہیں،میدان میں ہونے والی غلطیوں کی ذمہ داری کپتان کو ہی لینا پڑتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain