تازہ تر ین

بیٹنگ و باؤلنگ میں اوپننگ کرنے والے کھلاڑی

دبئی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2018 کے فائنل میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مضبوط بھارتی دفاع کے لیے شدید مشکلات کھڑی کیں تاہم مہدی حسن میراز نے میچ میں پہلے بیٹنگ اور پھر باو?لنگ میں بھی اپنی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کرکے منفرد اعزاز حاصل کیا جو کرکٹ کی تاریخ میں 171 واں واقعہ تھا۔کرکٹ انفو کے اعداد وشمار کے مطابق بیٹنگ و باو?لنگ میں ایک ہی کھلاڑی کی جانب سے اوپننگ کرنا اب غیر معمولی نہیں رہا اور اب تک 45 کھلاڑی 171 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔کرکٹ کے اس منفرد ریکارڈ میں سرفہرست بھارت کے سابق فاسٹ باو?لر منوج پربھاکر ہیں جنہوں نے 45 مرتبہ اپنی ٹیم کی جانب سے بیٹنگ اور باو?لنگ میں اوپننگ کی۔دوسرے نمبر پر زمبابوے کے سابق آل راونڈر نیل جانسن ہیں جنہوں نے 25 ایک روزہ میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا۔پاکستان اس منفرد ریکارڈ میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں تجربہ کار آل راوٓنڈر محمد حفیط نے اب تک 13 میچوں میں ٹیم کی نمائندگی بطور اسٹرائیک باو?لر اور اوپنر کے طور پر کی جبکہ سری لنکا کے سابق مایہ ناز کھلاڑی تلکارتنے دلشان بھی 13 میچوں کے ساتھ ان کے برابر ہیں۔اس منفرد ریکارڈ میں ایک ایسے کھلاڑی کو انفرادیت حاصل ہے جس کی آفیشل ٹیم اس وقت دنیائے کرکٹ میں موجود نہیں اور وہ ٹیم ایسٹ افریقہ تھی جس نے 1975 میں کرکٹ کے اولین ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔ایسٹ افریقہ نے 1975 کے ورلڈ کپ میں تین میچ کھیلے تھے اور ان تینوں میچوں میں فراست علی نے بیٹنگ اور باو?لنگ کے دونوں شعبوں میں اوپنر کی حیثیت سے کھیلا تھا۔خیال رہے کہ ایسٹ افریقہ کرکٹ ٹیم کینیا، یوگینڈا، تنزانیہ اور زیمبیا جیسے ممالک پر مشتمل تھی جس نے 1975 میں ورلڈ کپ کے علاوہ 1979، 1982 اور 1986 کی ا?ئی سی سی ٹرافی میں شرکت کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain