کوئٹہ(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نےامان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا۔جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دیں۔وفاقی حکومت نے محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا ہے۔جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی نے بطور گورنر بلوچستان نامزدگی کی تصدیق بھی کی ہے۔