تازہ تر ین

پاک بھارت کرکٹ سیریز تنازعہ کیس کا فیصلہ محفوظ

دبئی(آئی ا ین پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی نے پاک بھارت کرکٹ معاہدہ کیس کی 3روزہ سماعت مکمل کرلی، کمیشن سربراہ مائیکل بیلوف نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بدھ کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے ہیڈ کوارٹر دبئی میں پاک بھارت کرکٹ تنازعہ کیس کی تین روزہ سماعت اختتام پذیر ہو گئی، آئی سی سی کمیٹی کے سربراہ مائیکل بیلوف کی سربراہی میں 3رکن کمیٹی نے کیس کی آخری روز سماعت کی،پینل میںجان پالسن اور انابیلے بینٹ شامل تھے۔آئی سی سی ثالثی کمیٹی نے سماعت مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔ 8سال میں 6سیریز کھیلنے سے بھارتی انکار پر پاکستان نے چھ ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان سے دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بہانے بازی جاری رہی، بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے رتناکر شیٹھی اور بی سی سی آئی کے سابق سیکریٹری سنجے پٹیل نے موقف پیش کیا۔ بھارت نے موقف پیش کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جاسکتی ،وہاں حالات ٹھیک نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن میں 10سال سے کوئی ٹیم میچز کھیلنے نہیں گئی، پاکستان کو بھارت میں مدعو نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، اسی لیے ایشیا کپ دبئی میں کرایا۔بھارتی حکام نے کہا کہ فی الحال پاکستان کے ساتھ سیریز ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے تیسرے روز کے پہلے سیشن میں بھی بھارتی حکام اپنا موقف پیش کیا۔اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ خواجہ احمد حسین، لندن کے وکیل الیگزینڈروز پینادیز، پی سی بی کے جی ایم لیگل افیئر سلمان نصیر اور وکیل ابراہیم حسین پیش ہوئے۔ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بطور گواہ پیش ہوئے۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2014 میں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کو 2015سے 2023کے دوران 6دوطرفہ سیریز کھیلنا تھیں تاہم بھارت بعدازاں معاہدے سے مکر گیا۔پی سی بی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت 70ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain