تازہ تر ین

13 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش ، ناکامی پر تشدد ، قتل کی دھمکی ، متاثرہ لڑکی دل کے مریض باپ کیساتھ ” خبریں ہیلپ لائن “پہنچ گئی

فیصل آباد ( یونس چوہدری سے) فیصل آباد کے نواحی تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سے انسانی روپ میں بھیڑیا نما 6افراد 13سالہ لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے۔ دو اوباشوں نے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشس کی۔ مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور دوشیزہ نے چیخ و پکار اور شورمچا کر اجتماعی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ اسلحہ دکھاکر اس کو ڈرایا دھمکایا اور اوباش افراد نے لڑکی کو کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔ میں فرار ہو کر اپنے گھر پہنچ گئی جبکہ مغویہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے والد کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مگر مقدمہ کا تفتیشی افسر ملزموں سے ساز باز ہو چکا ہے۔ ملزمان گرفتار نہیں کیے جا رہے۔ ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ باپ بیٹی کا ”خبریںہیلپ لائن“ سے رابطہ۔ متاثر لڑکی اپنے بوڑھے اور دل کے مریض والد کے ہمراہ ”خبریں آفس“ پہنچ گئی۔ یہاں چک نمبر 66ج ب دھاندرہ محلہ اسلام پورہ کی رہائشی 13سالہ لڑکی نے اپنے بیمار باپ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں دو ستمبر 2018کو صبح جھاڑو لگا رہی تھی کہ سفید رنگ کا کیری ڈبہ آیا۔ اس میں سے نکلنے والے دو آدمیوں نے اسلحہ کے زور پر کیری ڈبہ میں دال کر مجھے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اغوا کار پانچ سے چھ افراد تھے۔ جن میں سے میں نے بلال، اویس اور اقبال کو شناخت کر لیا۔ انہوں نے مجھے نامعلوم مقام پر لےجا کر ایک کمرے میںلے گئے۔ جہاں بلال اور اویس نے ڈرا دھمکا کر میرے کپڑے اتروائے اور دونوں نے میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ تو میں نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچانا شروع کر دیا اور زیادتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور میں 24گھنٹے بعد فرار ہو کر اپنے گھر واپس آ گئی۔ تھانہ ٹھیکری والا جا کر بلال، اویس اور اقبال کے خلاف نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ مگر مقدمہ کا تفتیشی افسر اے ایس آئی یاسر ملزموں سے ساز باز ہو گیا ہے۔ ان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ میرا میڈیکو لیگل ہو چکا ہے اور عدالت میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا چکی ہوں اور مقدمہ کی تفتیش اور تفتیشی افسر تبدیل کرنے کےلئے سی پی او فیصل آباد کو درخواست بھی دےدی ہے۔ جو کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے نام مارک کر دی گئی ہے۔ اس امر پر مغویہ اور اس کے بوڑھے بیمار والد نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لےکر ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا کر انصاف فراہم کیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain