تازہ تر ین

اقبال ٹاﺅن : بچے سے زیادتی کا ملزم مقابلے میں پار ، اصل کہانی آ گئی

لاہور(کرائم رپو رٹر)اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 9 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی اور قتل کا ملزم “پھڑکا “دیا گیا،بچہ یکم اکتوبر کو اقبال ٹاﺅن سے لاپتہ ہونے کے بعد لاش دریائے راوی سے ملی تھی، بچے کے والد کی نشاندہی پر 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا ، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو اقبال ٹاﺅن کے علاقہ سے 9 سالہ بچہ(ع) اغواءہوگیا جس کی گزشتہ رات دریائے راوی سے لاش ملی ۔ پولیس نے بچے کی لاش کو قبضہ میں لے کر ورثاءسے نشاندہی کروائی جنہوں نے اپنے لخت جگر کو پہچان لیا ۔ پولیس نے بچے کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ بچے کے والد کی نشاندہی پر 2ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے ایک ملزم نعیم کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کیلئے لیجایا جارہا تھا کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے نامعلوم ساتھیوں نے اقبال ٹاﺅن کے علاقہ نجف کالونی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس سے حملہ آوروں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم نعیم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے زیر حراست جاںبحق ہونے والے ملزم کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر تے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain