تازہ تر ین

فواد چودھری اور مشاہداللہ میں ٹھن گئی ، ایک دوسرے کو مارنے کی کوششیں

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ میں وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اورمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ کے درمیان ایک بار پھر جھڑپ ہوگئی ،اجلاس ختم ہونے کے بعد سینیٹر ہال میں سینیٹر مشاہد اللہ اور فواد چوہدری ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کےلئے لپکے لیکن ارکان نے بیچ بجاﺅ کرا لیا ،ایوان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اطلاعات کو ہدایت کی کہ جب تک وہ سینیٹر مشاہد اللہ سے متعلق کی گئی باتوں پر ان سے معذرت نہیں کریں گے تب تک ایوان میں انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،وزیراطلاعات نے پی آئی اے میں سینیٹر مشاہد اللہ اوران کے خاندان کے افراد کی بھرتیوں اور ترقیوں کے معاملے پر کی گئی بات پر معذرت کر لی ،وزیراطلاعات کی طرف سے معذرت کرنے کے باوجود پھر سینیٹر مشاہد اللہ کے خاندان سے متعلق بات کرنے پر چیئرمین نے وزیراطلاعات کو روکا لیکن وہ بات کرنے سے نہ رکے جس پرچیئرمین نے اجلاس ملتوی کردیا ۔بدھ کو سینیٹ میں وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پی آئی اے میں سینیٹر مشاہد اللہ اوران کے خاندان کے افراد کی بھرتیوں اور ترقیوں کے معاملے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا ، میں صرف پی آئی اے کے خسارے سے متعلق بات کر رہاتھا ،وزیراطلاعات کی طرف سے معذرت کرنے پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اب وہ پی آئی اے میں سینیٹر مشاہد اللہ کے خاندان سے متعلق بات نہ کریں لیکن اس کے باوجود وزیراطلاعات پی آئی اے میں سینیٹر مشاہد اللہ اوران کے خاندان کے افراد کی بھرتیوں سے متعلق تفصیلات بیان کرنا شروع ہوگئے جس پر چیئرمین انہیں باربارروکتے رہے لیکن وزیراطلاعات مسلسل بات کرتے رہے اور کہتے رہے کہ چیئر مین صا حب حقا ئق دیکھ لیں اور آ پ خود فیصلہ کر یں کہ میں نے کو ئی غلط با ت نہیں کی تھی جس پر معزرت بنتی ہے۔ وزیر اطلا عات کے خا موش نہ ہو نے پر چیئرمین نے اجلاس جمعہ کی صبح 10بجے تک ملتوی کردیا۔ بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مشاہد اللہ خان کی سفارش پر خاندان کے سینکڑوں لوگوں کو پی آئی اے میں بھرتی کیا گیا، معاملہ تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا رہے ہیں،نواز شریف نے اپنے منشیوں اور سامان اٹھانے والوں کو بھی اداروں کا سربراہ بنایا تھا جس سے ادارے تباہ ہوئے مشاہد اللہ خان پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے اور نواز شریف نے انہیں سینیٹر بناد دیامشاہد اللہ خان جیسے لوگ سیاست کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں،لٹیروںکے حقائق سامنے لائیں تو ان کا استحقاق مجروح ہوجاتا ہے، ملکی اداروں کا مجموعی خسارہ ایک کھرب سے تجاوز کر چکا ہے، قانون پر عملدرآمد کریں تو اپوزیشن کے آدھے سے زیادہ لوگ جیلوں میں ہوں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain