تازہ تر ین

50 ارب ڈالر پر بھی شریفوں سے ڈیل نہیں کرینگے : فوادچودھری

اسلام آباد( آن لائن )میاں نوازشریف سے کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی چاہے وہ دس ارب ڈالرز کی بجائے پچاس ارب ڈالرز بھی دے دیں۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر سمیت وہ سارے لوگ واپس آئیں گے جو میرٹ کے خلاف سفارش پر تعینات ہوئے ہیں۔ کینڈا میں پاکستان کے سفیر طارق عظیم کو اگر شرم ہوتو وہ خود استعفٰی دے دیں۔ وہ زمانے گئے جب فواد حسن کی طرح ان کے کہنے پر بیورو کریسی لگائی جاتی تھی۔ نیا بلدیاتی نطام اب صرف ایک آخری میٹنگ کی دوری پر ہے۔ سودن مکمل ہونے سے پہلے میڈیا تنقید نہ کرے۔ میاں نوازشریف کی رہائی کو کسی ڈیل کا نتیجہ قراردینے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کو جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ اس طرح کی چلنے والی خبروں مین کوئی حقیقت نہیں۔ جو لوگ عمران خان کو جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ عمران خان پچاس ارب دالرز کے عوض بھی ڈیل نہیں کریں گے۔ برطانےہ سے ملزمان کے تبادلے اور برطانےہ کو مطلوب ملزمان برطانےہ کے حوالے کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ صرف ہم برملزمان برطانےہ کے حوالے نہےں کررہے بلکہ جلد ہی وہاں سے بھی بہت سارے مطلوب پاکستان لا ئے جارہے ہےں اور اسحاق ڈار اس آمد کاپہلا فرد ہوسکتے ہےں۔ گزشتہ حکومت مےں پسندےدہ لوگوں کو نوازنے کے حوالے سے تعےناتی اور خاص طور پر امرےکہ مےں پاکستانی سفےر علی جہانگےر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مےرٹ کے خلاف لگائے جانے والے تمام افسران چاہے وہ بےرون ملک ہوں ےا اندرون ملک ان سب کی جگہ نئے اور قابل لوگ لگائے جائےں گے۔ بجکہ سابق سےنٹر طارق عظےم کے مشےر شہزاد ارباب نے کہا کہ آپ تھوڑا انتظار کرےں تاکہ ہر وزارت مےں قابل اور مےرے پر افسران لگائے جائےں گے ۔ اب پرنسپل سےکرٹری کے کہنے پر اعلیٰ عہدے بانٹنے کا دور گزر چکا ہے۔ انہوںنے وزےر اعظم کی طرف سے 100روز کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اےک وےب سائٹ مےں لانچ کررہے ہےں جسمےں روزانہ کی بنےاد پر ہونے والی پےش رفت کو اجگار کےا جائے گا۔ تاہم مےڈےا ہمیں سو روز مکمل ہونے سے پہلے تنقےد کا نشانہ بنا نے کی بجائے انتظار کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزےر اعظم کی طرف سے ےہ واضح ہداےات ہےں کہ صرف قابل اور باوقار افسران کو لگاےا جائے۔ نئے بلدےاتی نظا م مےں بہت دلچسپی لے رہے ہےں اور اس ضمن مےں وہ کئی تفصےلی مےٹنگز کرچکے ہےں۔ نئے نظام کے خدو خال بتاتے ہوئے کہا کہ آپ مےڈےا ناظم کا براہ راست انتخاب ہوگا۔ ےونےن کونسل کی جگہ وےلےج کونسل ہوگی اور صوبون سے مالی اختےارات لے کران کو کونسلرز کو دےا جائے گا۔ اس حوالے سے اےک حتمی اجلاس منعقد ہوگا۔اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی اچھی پالےسےوں کو جاری رکھےں گے اور سول سروس رےفارمز پر کام جاری رہے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain