تازہ تر ین

لاہور میں پانی کی لوڈ شیڈنگ

لاہور (خصوصی رپورٹ) واپڈا کے بعد واسا نے بھی پانی کی لوڈشیڈنگ شروع کردی جس کے بعد صارفین کو 24 گھنٹے کی بجائے 11 گھنٹے پانی ملے گا جبکہ 14 گھنٹے ٹیوب ویل بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں واسا نے ٹیوب ویل چلانے کے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں جس کے بعد لاہور میں پانی کی شدید قلت شروع ہوگئی ہے جس میں آئندہ دنوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق ٹیوب ویل صبح 4:30 بجے سے 9:00 بجے تک چلائے جائیں گے اور چار گھنٹے کی بندش کے بعد پھر صرف دو گھنٹے دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک اور تیسرے مرحلے میں شام 4:30 سے 9:00 بجے تک پانی ملے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain