تازہ تر ین

میں مجرم ہوں

لاہور (خصوصی رپورٹر) ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کٹاربند میں اپنی دو کمسن بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ گرفتاری کے بعد دونوں کمسن بیٹیوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ ماں ملزم کی ممکنہ رہائی کا سوچ کر خوفزدہ ہے۔ متاثرہ خاندان کے گھر سکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ ماں ابھی تک اپنی بیٹیوں کے مستقبل اور معاشی حالات کے حوالے سے پریشان ہے۔ اگر ملزم کو رہا کردیا گیا تو صورتحال خوفناک ہوگی۔ گفتگو میں بتایا ہنجروال پولیس سٹیشن میں اس نے بیان ریکارڈ کرانے کے موقع پر تھوڑی دیر کے لئے ملزم سے ملاقات کی اور اس نے رہائی ملنے کے بعد سخت نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تم نے میڈیا کو ویڈیوز دینے کے لئے خفیہ کیمرے لگائے میں آپ کو معاف نہیں کروں گا۔ اس نے معافی کی التجا کی اور رہائی کے بعد اچھا سلوک کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ یہ بھی کہا کہ مجھے اچھا شہری بننے کے لئے آخری موقع دیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ٹیم نے بھی متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا۔ مفت تعلیم اور تحفظ دینے کی پیشکش کی۔ ٹیم نے بتایا کہ بچیوں کو خوف سے نکلنے میں وقت لگے گا۔ پولیس نے دونوں بچیوں کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرا لیا ہے۔ معاملہ حساس ہونے کے باعث ملزم اور متاثرہ خاندان کا افراد کا نام بھی رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر فوری طورپر پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندان کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور بچیوں کی تعلیم اور تحفظ کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی پنجاب ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری متاثر خاندان کے گر گئے اور چیک بچیوں کی والدہ کے حوالے کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain