تازہ تر ین

3 ہزار مظاہرین کا احتجاج

لاہور(نیااخباررپورٹ)صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ میں تجاوزات ہٹاو¿آپریشن شدیداحتجاج کے بعدملتوی کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق شہرکی انتظامیہ کی ٹیم نے شالیماراسسٹنٹ کمشنرکی نگرانی میں بدھ کی صبح ہربنس پورمیں کینال روڈپرواقع شادی ہالوں اوردیگرتجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیااور30کینال اراضی واگزارکرالی۔اسی دوران کم وبیش 3ہزارمظاہرین میں روڈپراکٹھے ہوگئے اورٹائرجلاکرسڑک بلاک کردی۔انھوں نے موٹرسائیکل سواروں پرپتھرپھینکے اورنارواسلوک کیا۔ڈی سی کیپٹن(ر)انوارالحق نے بتایاکہ علاقے میں سنگین صورتحال کے پیش نظرآپریشن ایک دوروزکیلئے ملتوی کردیاگیاہے کیونکہ قبضہ گروپوں کوسیاسی اوربااثرشخصیات کی حمایت حاصل ہے۔انھوں نے آپریشن شروع ہونے سے پہلے مقامی مساجدمیں اعلانات کرائے ۔دریں اثناءسرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے آپریشن کاقبل ازوقت اعلان کرکے غلط حکمت عملی اپنائی،جس کے باعث قبضہ گروپوں کوانسانی ڈھال بنانے میں آسانی ہوئی۔مظاہرین نے دعوی کیاکہ ان کے پاس اپنی املاک کی تمام قانونی دستاویزات موجودہیں،جسے وہ ثابت کرنے کوتیارہیں۔جس پرانتظامیہ ان کی تصدیق کرنے پرراضی ہوگئی اورانھیں اسسٹنٹ کمشنرکے دفترمیں دستاویزی ثبوتو ں کے ہمراہ آنے کی دعوت دے دی۔جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں‘ لینڈ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات سے واگزار کروانے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عملے نے آپریشن کے دوسرے روز موٹروے کے ساتھ سبزہ زار سکیم واقع اربوں روپے مالیت کی 50کنال سے زائد اراضی واگزار کروالی۔ موضع کوٹ کمبوہ کے دس خسرہ جات میں واقع کل 45کنال اراضی پر قبضہ کر کے ناجائز طور پر دو پلازے تعمیر کئے گئے تھے اور یہاں غیر قانونی ٹرک سٹینڈ قائم کر لیا گیا تھا۔ یہ اراضی سبزہ زار سکیم کے لیے ایکوائر کی گئی تھی اور سابقہ مالکان کو اس کے عوض ایگزیمپشن میں پلاٹ دے دئیے گئے تھے۔ ایل ڈی اے کے عملے نے دوسری جگہ واقع سبزہ زار سکیم کے باقاعدہ ٹرک سٹینڈ میںبارہ بارہ مرلے کے سات پلاٹ بھی واگزار کروالئے جن پر لینڈ مافیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب حکومت کی پالیسی زیر و ٹالرنس ہے۔ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کر کے حکومتی رٹ بحال کی جارہی ہے۔ آپریشن بلا امتیاز کیا جارہا ہے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عبد الشکور رانا نے ذاتی طور پر آپریشن کی نگرانی کی‘ اس موقع پر متعلقہ افسران کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔کلین لاہور آپریشن کا دوسرے روز ہربنس پورہ کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا جس پر۔ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن ہربنس پورہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ملتوی کرنا پڑا آٹھ گھنٹے تک ہربنس پورہ مین روڈ بلاک رہا اور میدان جنگ بنا رہا ۔لاہور میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دوسرا روز ہربنس پورہ میدان جنگ بنا رہا ضلعی انتظامیہ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت پولیس کی بھاری نفری ہربنس پورہ صبح آٹھ بجے سے موجود تھی مگر ہربنس پورہ کے مختلف علاقوں کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے آپریشن کے خلاف احتجاج مظاہرہ کر کے مین ہربنس پورہ روڈ کو بلاک کر دیا جس پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے رہائشی آبادیوں کے افراد کو یقین دلوایا کہ انکے خلاف آپریشن نہیں کیا جا رہا مگر مظاہرین نے ایک نہ سنی اور ڈنڈہ بردار نوجوانوں نے روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ہربنس پورہ احتجاجی مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی آنکھ مچولی کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن ضلعی انتظامیہ اور پولیس آٹھ گھنٹے کے آپریشن مکمل کیے بغیر ہی واپس چلی گئی اس حوالے سے ایسی شالیمار ظہیر لیاقت نے کہا کہ رہائشی آبادیوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا جارہا کمرشل عمارتوں کے حوالے سے آپریشن کیا جائے گا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے بعد پانچ بجے کا وقت دے دیا گیا جس کے بعد آپریشن کو ملتوی کر دیا گیاڈی سی لاہور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کو بلاامتیاز کیا جائے گا لاہور شہر میں کئے جانے والے آپریشن کے دوسرے روز ہربنس پورا میں کامیاب کارروائی نہیں کی جا سکی احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کو نوٹس نہیں دیے گئے اعلی حکام اس حوالے سے بھی نوٹس لیں ۔ضلعی انتظامیہ نے دودن کا ٹائم دے دیا ہے جس کے بعد گرینڈ آپریشن متوقع ہے جس میں کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاسکتی ہیں آپریشن بند نہیں ہوگا ضلعی انتظامیہ کا واضع اعلان۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain