تازہ تر ین

شہباز کیلئے عمران خان کی مسکراہٹ ، سب سوچ میں پڑ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : قومی اسمبلی کا اجلاس گذشتہ روز اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دیکھ م±سکراتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے دور حکومت کے منصوبوں کے بارے میں دھواں دار تقریر کی۔شہباز شریف نے جب تک قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا تب تک وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر کو دیکھ کر م±سکراتے رہے۔ جس پر شہباز شریف نے عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کھسیانی بلی والا محاورہ بھی بیان کر دیا ، یہی نہیں بلکہ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہماری ستائش کے لیے م±سکرا رہے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں بنائی گئی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain