تازہ تر ین

قبضہ گروپ کا لیڈر منشا کھوکھر کون ؟ جواب دیکھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں قبضہ مافیا گروہ کا سرغنہ منشا بم آج کل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ منشا بم کا اصل نام منشا کھوکھر ہے ، لیکن سوال یہ ہے کہ منشا کھوکھر کا نام منشا بم کس نے اور کیوں رکھا؟ اس حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف سامنے آگیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق منشا کھوکھر کا نام منشا بم ان کی گہری رنگت اور لہجے کی سختی کی وجہ سے رکھا گیا۔منشا ءکھوکھر کا رنگ گہرا اور ان کا لہجہ سخت ہے۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں میں وہ منشا ”بم” کے نام سے مشہور ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ منشا کھوکھر کے علاقہ میں منشا نامی ایک اورشخص بھی ہے، جسے اس کی صاف رنگت کی وجہ سے منشا ٹل کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق منشاءکھو کھر لاہور کے لینڈ مافیا کا ایک بڑا نام ہے۔منشا کے خلاف قا نونی کارروائیاں تو کی جاتی رہیں لیکن صرف قانونی کاغذوں کی حد تک لیکن اس کو سزا د لوانے اور مز ید قبضہ سے روکنے کے لیے کسی بھی حکمران یا غیر سیاسی شخصیت اور پو لیس افسر نے جرآت تک نہ کی چونکہ سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کے علا وہ لاہور پولیس کے متعدد پولیس افسران بھی مبینہ طو ر پر پیسے لے کر اپنا منہ بند رکھتے تھے ، یہی نہیں بلکہ ا±لٹا منشا بم کے خلاف قا نو نی چا رہ جو ئی کر نے وا لے پو لیس افسر کو یا تو منع کردیا جاتا تھا اور اگر وہ با ز نہ آ تا تو اس کا تبا دلہ کر د یا جا تا تھا اور اس کی جگہ منشا بم کی مر ضی کا پولیس افسر تعینا ت کر د یا جا تا تھا۔یہی و جہ تھی کہ ملک منشا روز بروز شہریوں کی ز مینو ں پر قبضہ کر تا چلا گیا۔ منشا بم نے جوہر ٹاو¿ن لاہور کے علاقہ حاکم چوک میں لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں جہاں اس نے سکول مارکیٹیں فرنیچر ہاو¿س و غیرہ قائم کر رکھے ہیں۔ منشا بم نے وکلاءکا ایک گروپ بھی بنا رکھا ہے جو اس کے کالے کرتوتوں کی پردہ پوشی اور وکالت کرتے ہیں۔ 36 سالوں سے پولیس کو کسی بھی محکمہ کی جانب سے ایسی کوئی دستاویز یا ثبوت فراہم نہیں کیے گئے جن کے ذریعے یہ نشاندہی ہوتی کہ جس جگہ پر منشا بم نے قبضہ کیا وہ کسی اور شہری کی ہے اس وجہ سے منشا بم مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا گیا اور اس کو بلا بنانے میں ہر دور کے ایم این اے اور ایم پی ایز کا بھی گہرا ہاتھ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain