تازہ تر ین

پشاور یونیورسٹی میں طلبا کا فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

پشاور(ویب ڈیسک) یونیورسٹی طلبا کے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر پولیس نے دھاوا بولتے ہوئے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا۔پشاور یونیورسٹی میں طلبا نے فیسوں کے خلاف احتجاج شروع کیا تو انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا، پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر ان کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کردیا۔پولیس نے طلبا پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی طلبا زخمی ہوگئے جب کہ احتجاج کرنے والے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کی جانب سے بعض شعبہ جات میں سرچ ا?پریشن بھی کیا گیا۔پولیس کے مطابق سرچ ا?پریشن کے دوران 28 طلبا کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ چیئرمین متحدہ طلبامحاذ کا کہنا ہےکہ پولیس کے لاٹھی چارج سے 5 طلبا زخمی ہوئے۔دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبا کا مو¿قف سن کر معاملات حل کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن دھرنے کی آڑ میں سیاسی اہداف حاصل کرنے والوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، عدم تشدد، برداشت اور جمہوری رویوں پر یقین رکھتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ یونیورسٹی میں دفعہ 144 نافذ تھی، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے، دفعہ 144 پر عمل درآمد کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے تیار ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain