تازہ تر ین

200ادویات 30فیصد مہنگی ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے منظوری دے دی

لاہور (نیا اخبار رپورٹ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا مزید 200ادویات کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرنے کیلئے آئندہ ہفتے اجلاس ہوگا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی ہے ان میں کینسر ، ڈائلسز ، گردوں کے علاج، اینٹی بائیو ٹک ، سانس ، الرجی ، ملٹی وٹا من کی ادویات شامل ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر ہارڈ شپ کیس کے تحت 450 سے زائد ادویات کی قیمتوں کاجائزہ لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں250ادویات کی قیمتوں میں10تا30فیصد اضافہ کی منظوری د ی ہے ۔ ادویات کی قیمت میں مذکورہ اضافہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے تحت سالانہ اضافہ کے علاوہ ہوگا۔ ڈر گ پرائس پالیسی کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیاں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ افراط زر شرح کے مطابق 50 اور 70 فیصد تک اضافہ کرسکتی ہیں۔ سپریم کورٹ نے ادویات اور کارڈیک سٹنٹ کے مقدمہ میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو12 ہفتے میں 450 ادویات کی قیمتوں کادوبارہ جائزہ لینے کے احکامات دئیے تھے ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی مزید 200 ادویات کی قیمت میں اضافہ کافیصلہ آئندہ ہفتے کرے گی۔ ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی 450 سے زائد ادویات کی قیمت میں اضافہ کافیصلہ کرکے حتمی منظوری کیلئے وزارت قومی صحت اوروفاقی کابینہ کو بھجوا ئے گی جس کی منظوری کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باضابط احکامات جاری کردئیے جائیں گے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain