تازہ تر ین

اقوام متحدہ وزیراعظم خود جاتے تو بہتر ہوتا ‘ جنرل (ر) عبدالقیوم حکومت کا رویہ غیر مناسب ‘ مرتضیٰ جاوید‘ عوام تحریک انصاف کیساتھ ہیں‘ جنید اکبر‘ نیوز ایٹ 7 میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل ر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گئے اچھی بات ہے ان کی تقریربھی بہت بہتر تھی یکن میں سمجھتا ہوں وزیراعظم عمران خان خود جاتے تو زیادہ بہتر تھا ظاہر ہے عمران خان کا اپنا بھی بہت امیج ہے۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کی سرد مہری کی وجہ بھارت بھی ہے کیونکہ امریکہ بھارت کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔بہرحال پاکستان کو اپنے مفادات کے لئے کھڑے رہنا اہئے۔امریکہ کو بتانا چاہئے خطے میں امن کی چابی مسئلہ کشمیر کا حل ہے،امریکہ ہمیں ڈکٹیٹ نہ کرے ۔عافیہ صدیقی بے گناہ ہے پھر بھی وہ امریکہ میں قید ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نگہت اورکزئی نے کہا کہ پشاور میں فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباءپر پولیس کے لاٹھی چارج کے نتیجے میں 28سے زائد طالبعلم زخمی ہوئے ہیں۔ بے چارے طالبعلم تو فیسوں میں اضافے پر احتجاج کر رہے تھے ان پولیس تشدد بہت ظلم ہے۔ گورنر کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو میں بھرپور احتجاج کروں گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ جمہوری پلیٹ فارم پر لوگ تنقید کرتے ہیں یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے لیکن اس کی بھی حد ہونی چاہئے ۔اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو نہ دی گئی تو تو ساری سٹینڈنگ کمیٹیوں کی ممبرشپ کا بائیکاٹ کریں گے۔تنقید کے نام پر شورشرابا نہیں ہونا چاہئے حکومت میں آ کر اپوزیشن والا رویہ مناسب نہیں۔تحریک انصاف کے رہنماءجنید اکبر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لئے ہماری پوری تیاری ہے۔تحریک انصاف نے ان پارٹیوں کو شکست دی جو کئی عشروں سے ملک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتی تھیں۔عوام لیٹروں کے نہیں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain