تازہ تر ین

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلین ٹیم کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آسٹریلین ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا جس میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔آسٹریلین ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے پاکستان کے خلاف 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جن میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔ٹیم میں جو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے ان میں مختصر دورانیے کی کرکٹ کے تجربہ کار بیٹسمین ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیوسکاگنی شامل ہیں۔آسٹریلین ٹیم کی کپتانی ٹم پین کر رہے ہیں جبکہ میدان میں شان مارش ان کے نائب کے فرائض انجام دیتے ہوئے دکھائی دیں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، مچل مارچ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیوسکاگنی، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، پیٹر سڈل اور جان ہولینڈ شامل ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس 24 مارچ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے میچ میں ناکامی سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت بال ٹیمپرنگ کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو بال ٹیمپرنگ معاملے کے بعد بالترتیب کپتانی اور نائب کپتانی سے ہٹا دیا تھا جبکہ اس معاملے میں آلہ کار بننے پر بیٹسمین بین کرافٹ پر بھی 6 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔اسمتھ اور وارنر کو قیادت کی ذمے داریوں سے سبکدوش کرنے کے ساتھ ساتھ 12ماہ کی پابندی بھی عائد کردی گئی تھی۔بال ٹیمپرنگ اسکینڈل اور کپتان و نائب کپتان پر پابندی کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیمن کے ضبط کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا اور انہوں نے بھی جنوبی افریقہ سے سیریز کے اختتام پر کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا۔ڈیرن لیمن کے استعفے کے بعد جسٹن لینگر نے ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی بال ٹیمپرنگ کے معاملے کے بعد یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے اور اسے ٹیم کے لیے کرکٹ کے میدان میں اپنی کھوئی ہوئی ساخت واپس بحال کرنے کے لیے اہم سمجھا جارہا ہے۔ادھر پاکستان نے بھی آسٹریلیا کو دبئی میں زیر کرنے کے لیے اپنی حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یاسر شاہ نسبتاً نئی اور کمزور آسٹریلین بیٹنگ لائن کو نشانہ بنائیں گے۔واضح رہے کہ اس وقت نوجوان اسپنر شاداب خان ٹیم پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور اسپن کے شعبے میں تمام امیدیں یاسر شاہ سے وابستہ کی جارہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain